محمد الطاف طاہر دومیلوی
altaftahir333@gmail.com
درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کرو بیاں
قارئین آج کالم کا آغاز ہم نے ایک شعر سے کیا ہے اور یہ شعر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان پر صادق آتا ہے جنہوں نے اپنی زندگی کا مرکز ومحور خدمت خلق بنا رکھا ہے سیاسی میدان میں ان کا قد کاٹھ کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ انتخابی معرکے میں حصہ لیا لیکن قومی اسمبلی کی نشست آپ کے مقدر میں نہ ٹھہری اور لوگ ان کی پکار پر سربکف ہوئے ان کےدل رنجیدہ ہوئے ان کی آنکھیں پرنم ہوئیں اور عوام غیر متوقع نتائج سنتے ہی رنجیدہ دل ڈھرنال ان کی رہائش گاہ پہنچے اور دل جوئی کی سردار سلیم حیدر نے لوگوں کی ڈھارس بندھائی اور کہا میں ہاروں یا جیتوں آپ کی بے لوث و بے محابا خدمت کرتا رہوں گا سردار سلیم حیدر کی بے لوث و بے باک قیادت پر عوام کا اعتماد کا عالم تھا کہ لوگ ہے درپے پیپلز پارٹی کی حمایت کرنے لگے اور جنڈ پنڈی گھیب اور فتح جنگ میں پیپلز پارٹی کی کھوئی ساکھ بحال ہونے لگی قدرت ان پر اتنی مہربان ہوئی کہ صدر آصف علی زرداری نے سردار سلیم حیدر کی وضع داری اور خدمات کے اعتراف میں ان کو گورنر پنجاب کے منصب پر فائز کردیا سردار سلیم حیدر کا گورنر پنجاب بننا ضلع اٹک کے لئے باالخصوص اور پنجاب کے لئے بالعموم نیک شگون قرار پایا اور ضلع اٹک نے تاریخی جشن منایا اور اپنے لئے مسیحا قرار دیا اور جشن کئی روز تک جاری رہا جگہ جگہ ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا اور خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی رقص و بھنگڑے کے دیدنی مناظر لوگوں کی توجہ کے مرکز بن گئے قارئین کیٹل منیجمنٹ کے ارباب بست و کشاد کی چیرہ دستیوں پر ،حق تلفی و نا انصافی پر ہر کوئی نوحہ خواں تھی عوام کے معاشی قتل پر کوئی ماتم کناں تو کوئی نغمہ زن قارئین آپ متجسس نہ ہوں ہم کسی توقف کے بغیر اس ماجرا پر قلم زاریاں کرتےہیں یہ 1960ئ کی ایک خوش کن گھڑی تھی اور ایک پر مسرت لمحہ تھا جب ضلع اٹک کے مشہور و معروف قصبہ دومیل میں منڈی مویشیاں لگائی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگی اور کچھ عرصہ کے اس نے پنجاب بھر میں شہرت حاصل کر لی اور بیوپاریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی اور وہ اپنے ڈھور ڈنگروں مال مویشی خریدو فروخت کے لئے دومیل کا رخ کرنے لگے منڈی مویشیاں دومیل کا شمار پنجاب کی منڈیوں میں بالعموم اور ضلع اٹک کی منڈیوں میں باالخصوص ہونے لگا منڈی مویشیاں دومیل سے حکومت پنجاب کو سالانہ کروڑوں روپے کی آمدن ہونے لگی منڈی تحصیل و ضلع کی سر پرستی سے ہوتے ہوئے اب کیٹل منیجمنٹ کے زیر اہتمام چلنے لگی دومیل منڈی سے علاقہ جندال کے ہزاروں لوگوں کی معیشت جڑی ہوئی ہے اور دومیل کو تجارتی مرکز کی حیثیت حاصل ہے منڈی مویشیاں دومیل میں پنجاب ،خیبر پختو نخوا اور آزاد کشمیر سے کارو باری لوگ مال مویشی کی خریدوفروخت کے لئے آتے ہیں دومیل منڈی کی یہ خصوصیت ہے یہاں صاف ستھرا ماحول گھنے درختوں کی چھاو¿ں ،پانی ،اراضی،شیڈ کی سہولت موجود ہے اور دور دراز علاقوں سے آنے والے کارو باری حلقوں سبزی اور پھل فروشوں کی رہاہش و سیکیورٹی کا معقول انتظام ہے دومیل منڈی سے علاقہ جندال اور دوسرے صوبوں کے لوگوں کا کاروبار اس سے جڑا ہوا ہےلیکن کیٹل منیجمنٹ والوں کی من مانیوں اور عوامی حقوق پر شب خون مارنے کی سازش نے علاقے کے ہزاروں لوگوں میں اضطراب و پریشانی کی لہر دوڑا دی ہے اور کئی سالوں قدیمی منڈی دومیل کو ٹاہلی اڈہ یونین کونسل کھنڈا منتقل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا جس کے ردعمل میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی بنائی گئی جس کی سربراہی سید جاوید حسین شاہ کو سونپی گئی جبکہ دیگر اراکین میں تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ لوگوں کو شامل کیا گیا جنہوں نے کیٹل منیجمنٹ کی اس معاشی قتل کے خلاف ایکشن لیا اور کئی احتجاجی جلسے و ریلیاں نکالیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور عوام نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور اپنی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 15جون کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کیٹل منیجمنٹ ،سیکرٹری بلدیات لوکل گورنمنٹ ،وزیر بلدیات اور ضلعی انتظامیہ کو باور کرایا کہ وہ ٹاہلی اڈہ منڈی کی منتقلی کا نوٹیفیکیشن منسوخ کر یں اور اس مسئلہ کا حل نکالا جائے لیکن اس مطالبہ کو پزیرائی نہ ملی بعد ازاں ایکشن کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں منظور حسین صدر کسان بورڈ اٹک ،سید عاطف حسین شاہ امید وار پی پی 5،ڈاکٹر طاہر ایوب ،سابق چیرمین یونین کونسل پنڈ سلطانی آصف نواز خان ،سابق چیرمین یونین کونسل تھٹہ عجب خان ،امیر افضل خان ، سردار صفدر ایڈووکیٹ ،صدر انجمن تاجران جنڈ غلام حسین ، ممتاز ہمدانی و دیگر نے شرکت کی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ کو منڈی مویشیاں دومیل لگائی جائے گی ایکشن کمیٹی کے اس فیصلے کی عوام نے حمایت کی اور 5جولائی کا سورج طلوع ہونے سے پہلے ایکشن کمیٹی کے اراکین اور سینکڑوں لوگوں منڈی مویشیاں دومیل پہنچ گئے اور نوجوانوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا وہ اپنے حقوق کے لئے بین الصوبائی کوہاٹ راولپنڈی روڈ بلاک کرنا چاہتے تھے لیکن سید عاطف حسین شاہ ،منظور حسین ،سید جاوید حسین شاہ ودیگر اراکین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹاہلی اڈہ منڈی کا نوٹیفیکیشن فوری منسوخ نہ کیا گیا تو پھر ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے اس عمدہ حکمت عملی سے روڈ بلاک نہیں ہوا اور نقص امن پیدا نہیں ہوا تاہم اب آمدہ جمعہ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے یہاں یہ بات قابل ذکر اور لائق تحسین ہے کہ دومیل منڈی انتہائی سج دھج سے لگی اور پنجاب بھر سے کاروباری حلقوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس موقع پر جنڈ پریس کلب کے اراکین و دیگر صحافی برادری نے لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ کی اور منڈی مویشیاں دومیل کا تفصیلی سروے کیا اور منڈی کے بارے رائے لی جملہ کاروباری حلقوں اور عام لوگوں نے منڈی مویشیاں دومیل کی منتقلی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور اس کو دومیل ہی لگانے کو اپنے اور لوگوں کے لئے سود مند قرار دیا قارئین ایکشن کمیٹی کے اراکین نے سیاسی رہنماوں ملک اعتبار خان ،ملک سہیل خان اور سردار سلیم حیدر کا دروازہ کھٹکھٹایا ان نے مسئلہ کے حل کی یقین دہانی کرائی جبکہ سوشل میڈیا پر محترمہ ایمان طاہر ، ملک جمشید الطاف ،سردار عباس خان کے عوام سے اظہار یکجہتی کے بیان نظر سے گزرے تاہم 5,جولائی ایکشن کمیٹی کے ساتھ کھڑے ھونے والوں میں جماعت اسلامی کے امید وار محمد امجد سید عاطف حسین شاہ ،غلام حسین صدر انجمن تاجران جنڈ ،چودھری ارشد خان ،سردار منظر امیر خان ،میڈم سیدہ عظمیٰ بتول ایڈووکیٹ و دیگر شامل تھے منڈی مویشیاں دومیل سے ہزاروں لوگوں کی معیشت جڑی ہوئی ہے انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ اس مسئلہ کا حل نکالیں اور لوگوں کو معاشی قتل سے بچائیں ٹاہلی اڈہ منڈی کا نوٹیفیکیشن منسوخ کیا جائے اور جمعہ کے علاوہ کسی اور دن منڈی لگا کر اس اہم مسئلہ کا ادراک کیا جا سکتا ہے ملک اعتبار خان کی تحریک التوا جمع ہے اس پر بحث ہو کب ہو گی زیر بحث ہے سیکرٹری و وزیر بلدیات ایم این اے ملک سہیل خان ایم پی اے ملک اعتبار خان گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور ضلعی انتظامیہ دومیل منڈی کے مسئلہ کو حل کریں یہی وقت کی ضرورت ہے دومیل منڈی پنجاب کی پہچان ہے اور عوام کی ان ان ہے عوامی حلقوں کا بھی یہی مطالبہ ہے ایکشن کمیٹی کے کردار کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے اس مسئلہ کو اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے ہم حکومت سے فوری نوٹس اور مسئلہ کے حل کا تقاضا کرتے ہیں آج تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے اپنے اپنے عوامی نمائندوں سے دومیل منڈی کی منتقلی کا مطالبہ کیا لیکن مسئلہ حل نہ ہوا آخر کار پیپلز پارٹی دومیل کے امیر افضل خان ،لالہ سیف ،محمد احسان ہے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے گورنر ہاو¿س دستک دی تو سردار سلیم حیدر نے کیٹل مارکیٹنگ کے ایم ڈی اور دیگر کو دومیل منڈی کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی جس کے نتیجہ میں ہزاروں لوگوں کی آواز کی داد رسی ہوئی اور دومیل منڈی دومیل ہی لگانے پر اتفاق کیا گیا اس طرح سردار سلیم حیدر گورنر پنجاب نے ہزاروں لوگوں کو معاشی قتل ہونے سے بچا لیا چنانچہ اس خوشی کے تناظر میں گزشتہ روز دومیل میں اظہار تشکر کا ایک جلسہ عام منعقد ہوا جس میں گورنر پنجاب کے فرزند ارجمند فیضان حیدر بطور مہمان خصوصی تھے لوگوں نے سردار سلیم حیدر کے نور چشم کا فقید المثال استقبال کیا اور دومیل منڈی کی واپسی پر سردار سلیم حیدر خان کا شکریہ ادا کیا یہ جلسہ امیر افضل خان ،محمد احسان اور اسد خان منعقد ہوا لوگوں نے سردار سلیم حیدر خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر عوام کا حقیقی مسیحا
Aug 10, 2024