خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں تین مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ سکیورٹی فورسز کے 3 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سکیورٹی فورسز کے شہید ہونے والے جوانوں میں ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ حوالدار انعام گل شامل ہیں۔شہدا میں ضلع ٹانک کے 29 سالہ سپاہی محمد عمران اور ضلع مردان کے 22 سالہ سپاہی الطاف خان بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کے خاتمے کے لئے آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی اس طرح کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
وادی تیراہ :سکیورٹی فورسزکا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید
Aug 10, 2024 | 00:06