لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ مزنگ کے علاقے میں بجلی کا مسئلہ انتہائی سنگین ہو چکا ہے۔ روزانہ کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے اور وولٹیج کی کمی کابھی سامنا ہے۔صبح 9 بجے سے 12 بجے تک بجلی بند رہتی ہے۔جس کی وجہ سے عوام کو بڑے مسائل کا سامنا ہے۔مطالبہ ہے کہ متعلقہ اعلیٰ حکام کو مسئلہ کے حل کا پابند کیا جائے۔
مزنگ کے علاقے میں بجلی کا مسئلہ انتہائی سنگین ،عوام پریشان ہے:ناظم شوکت
Aug 10, 2024