کھلی کچہریوں کا مقصد لوگوں کی شکایات کا ازالہ ہے : ڈی پی او شیخوپورہ 

فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ  نے کہا ہے کہ کھلی کچہریاں لگانے کا مقصد ہے۔ شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جا سکیں ۔شہریوں کی جان و مال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے۔ ایس پی صاحبان ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے بعداز نماز جمعۃ المبارک اپنے اپنے سرکل کی مساجد میں کھلی کچہری لگا کر ترجیح بنیادوں پر لوگوں کی شکایا ت کو سنا۔کھلی کچہریوں کا مقصد عوام و الناس کی شکایات کوترجیح بنیادوں پر سننا، پولیس اور عوام کے درمیان رابطے اور تعاون کو مستحکم کرنا ان کے شکا یا ت کا مناسب، فوری حل،بر وقت کاروائی اور جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن