سرگودھا (نمائندہ خصوصی) مدرسے کے کمسن طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ سرگودھا لاہور روڈ کے قصبہ لکسیاں کے گاؤں چھنی محمد قاضی میں 9 سالہ طالب علم محمد تیمور کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لکسیاں پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کی تلاش شروع کر دی۔