فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اوباش ملزموں نے چار لڑکیوں کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں (ث) کو اوباش ملزم بابر اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ تھانہ منصور آباد کے علاقہ میں دانش سیال وغیرہ دو اوباش ملزموں نے (ر)کو ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور اس کی ویڈیو بنا لی۔ بعد ازاں اسے بلیک میل کرتے رہے۔ تھانہ صدر کے علاقہ میں (س) کو اوباش ملزم احسان شادی کرنے کا جھانسہ دے کر ہوٹل میں لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ نواحی علاقہ میں (ز) گھر میں اکیلی تھی کہ اسی دوران اوباش ملزم افتخار نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔