قوم 40آئی پی پیزکے احتساب کیلئے فرانزک آڈٹ کی منتظرہے:ذکی اعجاز  

لاہور (کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر و ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے کہا پوری قوم 40انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز(آئی پی پیز)کے احتساب اورعوام کو ریلیف دینے کیلئے آئی پی پیز اور پاکستان کے پاور سیکٹر میں اصلاحات کیلئے تشکیل ٹاسک فورس کی طرف دیکھ رہی ہے۔ اس وقت عام آدمی اور بزنس کمیونٹی مہنگی بجلی کی وجہ سے پریشان ہے اور ریلیف کیلئے وزیر اعظم پاکستان کی تشکیل کردہ ٹاسک فورس کے ایکشنز کی منتظر ہے۔ آئی پی پیز کے مہنگے معاہدے ہمیں منظور نہیں ہیں۔ بجلی کے اس ٹیرف پر صنعتیں نہیں چل سکتیں۔ 25 فیصد انڈسٹری بند ہو چکی ہے۔ آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے۔ کاروبار چلے گا صنعت چلے گی توملک چلے گا۔ایسے ایسے پاورپلانٹس ہیں جو چل ہی نہیں سکتے۔ آئی پی پیز والے 50ارب لگا کر 400ارب لے کر جا چکے ہیں۔ آئی پی پیز کے کچھ پلانٹس نے جنوری،فروری اور مارچ میں صفر سپلائی دی ہے اور ان کو ہر ماہ ایک ہزار کروڑ روپے دیا گیا ہے۔ بجلی اتنی مہنگی ہے بجلی کا بل نا قابل برداشت ہے۔ غلط معاہدوں کی وجہ سے کیپسٹی چارجز دینا پڑتے ہیں۔ بجلی کی قیمتیں اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ سالانہ 2ہزار ارب روپے کیپسٹی چارجز کی مد میں 24 کروڑ عوام کی جیبوں سے نکلوائے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن