لاہور (کامرس رپورٹر) اے آئی کے اوفوٹو وولٹک ٹیکنالوجی میں بین الاقوامی لیڈر کمپنی نے اپنے اعلیٰ کارکردگی والے N-Type ABC ماڈیولز کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ اپنے مصنوعات فراہم کرنے کا آغاز کیا ہے۔ یہ اقدام پاکستانی صارفین کو جدید ترین ٹیکنالوجی پائیدار توانائی کے حل فراہم کرنے کیلئے AIKO کے مشن اور لگن کا عکاس ہے۔ AIKO، فوٹو وولٹک ٹیکنالوجی کی جدید مصنوعات کو متعارف کرانے کیلئے لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ معزز وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین،ممتاز حکومتی عہدیداروں، سرکردہ درآمد کنندگان، تقسیم کاروں، اور اہم ای پی سی کمپنیوں کے نمائندگان نے افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سولر ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستانی صارفین کی ضروریات، پبلک و پرائیویٹ سیکٹر اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہا AIKO کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی والے شمسی ماڈیولز کا اجراء پاکستانی سولر ٹیکنالوجی کے شعبے کیلئے اہم پیش رفت کا عکاس ہے۔ یہ جدید ماڈیولز پاکستان کو قابل تجدید توانائی کے اہداف حاصل کرنے اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے میں اہم ثابت ہوں گے۔ جدید ٹیکنالوجی کی حامل مصنوعات اس شعبے میں زیادہ سرمایہ کاری کو فروغ دیں گی۔