پاکستان کی خوشحالی ، ترقی صنعتکار ، تاجر کو سازگار حالات ملنے سے ہی ممکن ہے:احد امین 

لاہور (کامرس رپورٹر) صدر آل پاکستان پیپرز مرچنٹس ایسوسی ایشن احد امین ملک نے کہا ہے پاکستان کی خوشحالی اور ترقی صنعتکار اور تاجر کو سازگار حالات ملنے سے ہی ممکن ہے۔ امید کرتے ہیں  حکومت ملک میں پائیدار ترقی و خوشحالی کیلئے جلد صنعتکار تاجر دوست اقدامات کرے گی۔ صنعتوں اور بازاروں مارکیٹوں پر ٹیکسوں کی شرح میں کمی کی جائے گی۔ صنعت و تجارت ہی ملکی معاشی ترقی کی بنیاد ہے جس سے ملک میں بے روزگاری اور غربت کی لہر میں کمی آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن