نجی کالج کی کنٹین کے ٹھیکیدار سے ڈاکو لاکھوں روپے‘ موبائل لے گئے

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) لاہور روڈ پر سیم نالہ کے قریب واقع پرائیویٹ کالج کی کنٹین پر ڈکیتی کی واردات ہوئی بتایا گیاہے کہ کالج کے خواتین کیمپس پر 2 ڈاکو دیوار پھلانگ کر آئے اور کنٹین کے ٹھیکیدار خرم رضا سے 4 لاکھ 47 ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے ڈاکوؤں نے کالج کے سکیورٹی گارڈ کو بھی اسلحہ دکھا کر یرغمال بنا لیا تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر دی نیشن