شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) ضلع انتظامیہ نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقررہ قیمت سے زائد نرخ پر نان اور روٹی فروخت کرنے پر 36 نان بائیوں اور ہوٹل مالکان کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے اس سلسلہ میں اب تک 52 لاکھ 37 ہزار روپے جرمانہ بھی نان بائیوں اور ہوٹل مالکان سے وصول کیا جاچکا ہے۔