سید والا: پولیس کی کارروائی ‘ مویشی چور گرفتار‘ مسروقہ بکریاں مالک کے حوالے

سید والا(نامہ نگار) پولیس نے محنت کش کی مسروقہ بکریوں کا سراخ لگا چور کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی بکریاں برآمد کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر شہباز ڈوگر ، اے ایس آئی شکیل ڈوگر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چک نمبر 17/70 کے محنت کش احسان کی چوری ہونیوالی بکریوں کا سراغ لگا کر گاؤں واں مکھن کے چور حسنین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے مسروقہ بکریاں برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیں۔

ای پیپر دی نیشن