حکومتی کاوشوں کی بدولت معیشت میں بہتری آئی ہے : ظفر اللہ واہگہ  

Aug 10, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفر اللہ واہگہ نے کہا ہے کہ معاشی بحالی کے حکومتی اقدامات کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں کرنے والے نام نہاد سیاسی رہنما ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں یہ اپنی سیاست چمکانے کی خاطر ریاستی مفادات کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں پی ٹی آئی کا ہمیشہ سے یہی وطیرہ رہا ہے اس کی قیادت پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کی بجائے ذاتی و پارٹی مفادات کی خاطر دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کو پروان چڑھاتی آئی ہے ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کرنا ان کی کلیدی ترجیح ہے، پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں ملکی معاشی ترقی کی راہ میں بچھائے گئے کانٹے موجودہ حکومت ہٹا رہی ہے اور پاکستان کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے دن رات ایک کیا گیا ہے حکومتی کاوشوں کی بدولت معیشت میں بہتری آئی ہے اور بیرونی دنیا کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے۔

مزیدخبریں