شیخوپورہ: پاسپورٹ آفس میں ٹائوٹ مافیا کا راج ‘ سائلین خوار  

Aug 10, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاسپورٹ آفس شیخوپورہ میں سائلین کو خوار کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور ٹائوٹ مافیا کی سرگرمیاں مزید تیز ہوگئی ہیں حالیہ دنوں میں عمرہ زائرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہونے کے باعث پاسپورٹ بنوانے والوں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے جس کا فائدہ اٹھا کر ٹائوٹ خوب مال بٹور رہے ہیں اور سائلین سے فی کس پانچ ہزار تا آٹھ ہزار روپے وصول کئے جارہے ہیں ان ٹائوٹس کو پاسپورٹ آفس کے بعض افسران و ملازمین کی آشیر باد حاصل ہونے کے باعث ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی، شہریوں کے مطابق جو لوگ ٹائوٹس کو ادائیگی نہیں کرتے انہیں پاسپورٹ آفس کا عملہ دفتری احاطہ میں داخل نہیں ہونے دیتا ۔متاثرین سے باربار حکومت سے اصلاح و احوال کے مطالبات کئے گئے مگر شنوائی نہیں ہوسکی ۔ 

مزیدخبریں