ضلع بھر میں بارشی پانی کے انخلاء کیلئے بھرپور اقدامات کئے گئے: احسن عنایت

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کونسل کے چیف آفیسر احسن عنایت سندھو اور انکی ٹیم نے ضلع کی پانچوں تحصیلوں میں بارشی پانی کے انخلاء کیلئے بھرپور اقدامات کئے ۔ احسن عنایت سندھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارشی پانی کے انخلاء کے عمل کا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان و دیگر افسران خود جائزہ لیتے رہے اور میونسپل کمیٹیوں کے عملہ کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے سمیت انہیں فوری اقدامات اٹھانے و امور ذمہ داری کی انجام دہی مستعدی سے یقینی بنانے کی ہدایات دیں ضلع میں یہ پہلا موقع ہے کہ بارشی پانی کے فوری انخلاء کیلئے مربوط لائحہ عمل مرتب کرکے شہریوں کو دشواریوں سے محفوظ رکھ کر معمولات زندگی کو رواں دواں رکھا گیا ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان اور ڈسٹرکٹ کونسل کے افسروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے اقدامات و کارکردگی کو سراہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن