فرانسیسی رگبی کھلاڑی سمندر  میں تیراکی کے دوران لاپتہ 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)فرانسیسی رگبی فیڈریشن نے کہا کہ فرانس کے انڈر 18 انٹرنیشنل کھلاڑی میدھی نرجسی کیپ ٹاؤن کے قریب سمندر میں تیراکی کے دوران ایک لہر میں بہہ جانے کے بعد لاپتہ ہیں۔ واقعہ جنوبی افریقہ میں دیگر کھلاڑیوں کیساتھ ریکوری سیشن کے دوران پیش آیا، فوری طور پر سرچ ٹیموں کو روانہ کردیا گیا۔دو سمندری امدادی کشتیاں اور ایک ہیلی کاپٹر اس میں شامل تھے لیکن 17 سالہ نوجوان کا پتہ نہیں ملا۔ نیشنل سی ریسکیو انسٹی ٹیوٹ کے ترجمان کریگ لیمبینن نے کہا کہ تیز لہریںنرجیسی کو سرفنگ زون اور سمندر سے باہر لے جا سکتے ہیں۔نرجسی فرانسیسی سکواڈ کے رکن ہیں جو پیر سے پانچ ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تیاری کر رہی ہے جس میں انگلینڈ، آئرلینڈ اور جارجیا بھی شامل ہیں۔جنوبی افریقی رگبی یونین کے صدر مارک الیگزینڈر نے کہاکہ ہم میدھی کے المناک نقصان پر خاندان اور فرانسیسی رگبی کمیونٹی کیساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ہم اس دکھ کو سمجھنا شروع نہیں کر سکتے جو خاندان اس وقت محسوس کر رہا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن