کامونکی:طالبعلم کا زہریلی گولیاں  نگلنے کا معاملہ ڈرامہ نکلا

کامونکی(نمائندہ خصوصی)نویں جماعت میں فیل ہونے کے ڈر سے طالبعلم کا زہریلی گولیاں نگلنے کا معاملہ ڈرامہ نکلا۔جمعرات کی شب پولیس کے مطابق چیانوالی کے سولہ سالہ رحیم کو گوندلانوالہ میڈیکل کالج لایا گیا جس نے نویں جماعت کے امتحان میں فیل ہوجانے کے ڈر سے زہریلی گولیاں کھالی ہیں۔گذشتہ روز متاثرہ لڑکے کے بھائی نے بتایا ہے کہ وہ نویں جماعت میں پاس ہوگیاہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق رحیم نے زہریلی گولیاں نگلی ہی نہیں بلکہ اس نے صرف ڈرامہ رچایاہے۔

ای پیپر دی نیشن