کامونکی(نمائندہ خصوصی)لڑائی جھگڑے کے واقعات میں ماں بیٹیوں سمیت پانچ افراد کو زبردست تشدد کا نشانہ بناڈالا گیا۔بتایاگیا ہے کہ نواحی گاؤں خان پیارا کی مسرت بی بی اور جمیلہ بی بی میں معمولی تنازعہ چل رہا ہے گذشتہ روز اسی بناء پر جمیلہ بی بی نے اپنے بیٹے کاشف کے ہمراہ حملہ آور ہوکرمسرت اور اسکی دو کمسن بیٹیوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔گھریلو ناچاقی پر نواحی گاؤں فیض آباد کی عمرانہ بی بی کو اسکے خاوند تنویر،ساس صغراں بی بی اور دیور قدیراحمد نے تشدد کا نشانہ بناڈالا جبکہ جائیداد کے تنازعہ پر نانگرے بھٹی کے ارشد کو اسکے بھائی آصف نے ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔
کامونکی:لڑائی جھگڑے کے واقعات میں ماں بیٹیوں سمیت 5 افرادپر تشدد
Aug 10, 2024