گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ایڈوائزر وفاقی محتسب شاہد لطیف خاں اور اصغر علی اعوان اسسٹنٹ رجسٹرار، وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس گوجرانوالہ نے سمبڑیال کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر آفس کمپلیکس میں ایڈمنسٹریٹر کے کمرے میں لوگوں کی مختلف وفاقی محکموں کے خلاف شکایات سنیں۔ جس میں گیپکو، سوئی گیس، نیشنل بینک، پوسٹل لائف انشورنس، پاسپورٹ آفس، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، ایف آئی اے وغیرہ کے خلاف(57) شکایات سنیں۔ اس موقع پر گیپکو، سوئی گیس، نیشنل بینک، پوسٹل لائف انشورنس، پاسپورٹ آفس، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور ایف آئی اے کی طرف سے سینئر افسران نے شرکت کی۔ ان میں سے دوران سماعت (52) شکایات کا موقع پر ہی فیصلہ کر دیا گیا اور لوگوں کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ باقی پانچ شکایات کو اگلی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا۔
گوجرانوالہ:ایڈوائزر وفاقی محتسب ، اسسٹنٹ رجسٹرارریجنل آفس کا دورہِ سمبڑیال
Aug 10, 2024