سیالکوٹ (نامہ نگار)سنی ایکشن کمیٹی کے رہنما علامہ حافظ ناصر قادری نے کہا ہے اسماعیل ہانیہ کی شہادت پوری امت مسلمہ کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔اسماعیل ہانیہ کی المناک شہادت نے پوری امت مسلمہ کو غمزدہ کردیا ہے مرحوم عالم اسلام کے عظیم ہیرو اور عظیم انسان تھے اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز بلند کرنے پر انہیں شہید کیا امت مسلمہ کے خلاف یہود ونصاریٰ کی کار روائیاں مزید بے لگام ہوتی جا رہی ہیں۔حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے مجرم امریکہ اور اسرائیل ہیں مسلم ممالک اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظالم کا نوٹس لیں۔
اسماعیل ہانیہ کی شہادت امت مسلمہ کیلئے بڑا نقصان ہے: حافظ ناصر قادری
Aug 10, 2024