نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)بنیادی مرکز صحت جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا،مریضوں کو مشکلات کا سامنا،بتایا گیاہے کہ نواحی گاؤں متہ ورکاں کا بنیادی مرکزصحت میں گاؤں سے سیوریج اور بارش کے پانی میں ڈوبے رہنے سے مریض اور عملہ شدید مشکلات کا شکار ہے بارش کا پانی مرکز صحت کی عمارت میں داخل ہوجاتاہے جسکے نکاس کا کوئی انتظام نہیں اور کئی کئی روز بنیادی مرکز صحت کی عمارت پانی میں ڈوبی رہتی ہے اور بنیادی مرکز صحت جوہڑ کامنظر پیش کرتا ہے یہی پانی مچھروں کی افزائش کا باعث بننے کے علاوہ کئی متعدی امراض کے پھیلنے کا سبب بھی بن رہا ہے ہسپتال کے عملہ کی جانب انتظامیہ کو کئی بار تحریری طور پر بھی آگاہ کیا گیالیکن تاحال گاؤں سے مرکز صحت میں پانی کے داخلے کو روکنے اور بارشی پانی کے نکاس کا کوئی انتظام نہیں ہوسکا ۔اہلیان دیہہ اور عملہ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری مناسب اقدام کرکے دیرینہ مسئلہ سے چھٹکارا دلایاجائے۔
نوشہرہ ورکاں:بنیادی مرکز صحت جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا
Aug 10, 2024