حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد نے گورنمنٹ پرائمری سکول قلعہ صاحب سنگھ ، میونسپل کمیٹی کے ڈسپوزل ورکس اورایم سی کے نئے تعمیر ہونے والے پارکنگ شیڈ کا دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے سکول میں مجموعی تعلیمی صورتحال ، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا جبکہ ڈسپوزل ورکس میں نکاسی آب اور نئے تعمیر ہونے والے پارکنگ شیڈ کے منصوبے کا جائزہ لیا۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی حمد اللہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس ،ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ثمینہ یاسمین اور دیگرا فسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول قلعہ صاحب سنگھ کے دورہ کے موقع پر مختلف کلاس رومز ،سکول کے واش رومز اور دیگر حصوں کادورہ کر تے ہوئے وہاں مجموعی تعلیمی صورتحا ل کے انتظامات، صفائی ستھرائی او ر دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول ہیڈ مسٹریس کو ہدایت کی کہ موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے سے قبل سکول کی صفائی ستھرائی اور ضروری مرمت کے کام مکمل کر لیے جائیں ۔سکول کے واش رومز کی صفائی کو خاص طور پر بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے کولوروڈ پر واقعہ میونسپل کمیٹی کے ڈسپوزل ورکس اور ایم سی کی گاڑیوں و مشینری کے لیے نئے تعمیر کیے جانے والے پارکنگ شیڈ کا دورہ کیا۔ ایم سی کی گاڑیوں اور مشینری کے لیے تعمیر کیے جانے والے پارکنگ شیڈ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔