گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کنٹرولر گوجرانولہ ایجوکیشن بورڈ پروفیسر محمد نعیم بٹ کو سیکرٹری بورڈ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔ سابق سیکرٹری بورڈ چوہدری شہزاد احمد سکیل 19 میں پرو موشن ملنے کے بعد سیکرٹری بورڈ کہ سیٹ سے سبکدوش ہوگئے تھے۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پرو موشن ملنے پر چوہدری شہزاد احمد کو سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں واپس بھیج دیا ہے۔