لاہور(نامہ نگار) لاہور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پولیس ٹیموں کے ٹارگٹڈ آپریشنز بلا تعطل جاری ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 400 چھاپے مارے گئے،مکروہ دھندے میں ملوث 185 ملزمان گرفتار ہوئے،184 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان سے 131 کلو گرام چرس،2 کلو ہیروئن،1 کلو آئس، 1418 لٹرز شراب برآمد کی گئی۔ 26 فروری سے جاری خصوصی مہم کے دوران پنجاب بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر پولیس ٹیموں کے 42067 ریڈز کئے گئے، منشیات کے دھندے میں ملوث 20064 ملزمان گرفتار اور19534 مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان سے 11972 کلوگرام چرس، 66 کلو گرام آئس، 232 کلو گرام ہیروئن، 294 کلو گرام افیون،17 لاکھ 26 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو منشیات ڈیلرز و سمگلرز کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ہاٹ سپاٹ ایریاز اور منشیات کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث عناصر کیخلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے، تعلیمی اداروں اور گردونواح میں سرچ و کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے، بین الصوبائی اور بین الاضلاعی اسمگلنگ میں ملوث مجرمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دی جائیں۔
24گھنٹے میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 400چھاپے ‘185ملزم گرفتار
Aug 10, 2024