لاہور(نامہ نگار)انویسٹی گیشن باغبانپورہ پولیس نے اغوا برائے تاوان کیلئے اغوا ہونیوالے 14سالہ مغوی بچے کو بازیاب کروا لیا گیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کے نوٹس پر مغوی بچے کو فیصل آباد سے بازیاب کروایا گیا۔ بچے کے والدین نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو ان کے دفتر میں پھول پیش کیے اور شکریہ ادا کیا۔ خضر شہزاد کے والد نے تھانہ باغبانپورہ میں اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔