لاہور(نامہ نگار)ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت کی ہدایات پر اقبال ٹاؤن ڈویژن میں سرچ آپریشن کیا گیا۔سرچ آپریشن میں تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے بھی شرکت کی۔اقبال ٹاؤن ڈویژن کے تمام اہم مقامات اور مارکیٹس کے گرد و نواح میں سرچ آپریشن کیا گیا۔دوران آپریشن گھروں، کرایہ داروں، ہوٹلز، دکانوں، گوداموں اور کالجز کو چیک کیا گیا۔سپروائزری افسران نے اپنے علاقوں میں سرچ آپریشنز کی نگرانی کی۔امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے اہم مقامات میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔حساس مقامات پر ناکے لگا کر مشکوک افراد،گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائی جا رہی ہے۔دوران آپریشن بائیو میٹرک سسٹم کے تحت تصدیق کی جارہی ہے۔ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت نے کہا کہ مشکوک افراد کی مکمل تصدیق کریں،عدم تصدیق پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔امن و امان اور شہریوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات عمل میں لا رہے ہیں۔
اقبال ٹائون ڈویژن ‘حساس مقامات‘مارکیٹوں ‘گردو نواح میں سر چ آپریشن
Aug 10, 2024