پہلا ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی ‘ 415 سے زائد ایف آئی آر درج 

Aug 10, 2024

لاہور(نامہ نگار)سیف سٹی میں قائم  پاکستان کا پہلا ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی بچوں کے تحفظ کا مرکزبن گیا۔ورچوئل چائلڈ سیفٹی سنٹر لاہور سمیت پنجاب بھر سے گمشدہ اور ملنے والے بچوں کے کیسز میں مددگار ثابت ہورہا ہے۔ ورچوئل چائلڈ سنٹر میں 2 ہفتوں میں 1700 سے زائد شکایات موصول ہو چکی ہیں۔ چائلڈ سیفٹی سنٹر نے بچوں سے متعلقہ 415 سے زائد ایف آئی آر درج کروا دیں۔چائلڈ سیفٹی سنٹر نے 1200 سے زائد کیسز کو حل کردیا۔ گمشدہ و ملنے والے،لاوارث، گھر سے بھاگے، زیادتی کا شکار بچوں و دیگر شکایت پر فوری پولیس کی مدد فراہم کی جارہی ہے۔ورچوئل چائلڈ سیفٹی سنٹر 15 کال، پنجاب پولیس پاکستان ایپ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور چیٹ کے ذریعے شکایت درج کر رہا ہے۔پنجاب بھر سے گمشدہ یا ملنے والے بچوں کی پولیس رپورٹ،میرا پیارا ایپ اور 15 کال کے ذریعے موصول معلومات کا ڈیٹا بھی جمع کیا جا رہا ہے۔ گمشدہ یا ملنے والے بچوں کو ورثاء سے ملوانے کیلئے سیف سٹی ورچوئل سنٹر فار چائلڈ پل کا کردار ادا کررہا ہے۔

مزیدخبریں