ولمپکس گولڈ میڈل نوجوان اتھلیٹس کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگا:آئی جی پنجاب 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر اتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکباد اور داد و تحسین سے نوازا ہے۔انہوںنے کہاکہ ارشد ندیم نے ان تھک محنت اور لگن سے تاریخ رقم کی، قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، اولمپکس گولڈ میڈل کا تحفہ نوجوان اتھلیٹس کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگا، ارشد ندیم کو اولمپک مقابلوں میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر پولیس فورس کی جانب سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ اور ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرکے پاکستان کے پرچم کو سر بلند کیا ہے۔ارشد ندیم اور دوسرے کھلاڑی ہمارے ہیرو ہیں۔ وطن سے محبت کرنے والا ہر شخص قابل ستائش اور قابل احترام ہے۔ارشد ندیم سمیت جو کوئی بھی قومی پرچم کی سربلندی کیلئے کام کر رہا ہے، ٹریفک پولیس ان کو سلام پیش کرتی ہے۔اللہ ہمارے اس ملک کی حفاظت کریں اور اپنے حفظ و ایمان میں رکھے۔ محکمہ پولیس ہمیشہ شہریوں کے جان مال کے تحفظ اور ملک سے وفاکے لیے صف اول پر کھڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن