لاہور(نامہ نگار)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1234ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا ‘582افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ حادثات میں 700 ڈرائیوز، 63کم عمرڈرائیور، 490 مسافر اور161پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ 261 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں‘ صوبائی دار الحکومت 288متاثرین کیساتھ پہلے،فصل آباد 86حادثات میں84متاثرین کیساتھ دوسرے، ملتان73حادثات میں73متاثرین کیسا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ کل1351متاثرین میں 1114مرد اور237خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں263افراد کی اوسط عمر18سال سے کم728افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ360زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔بیشتر واقعات میں1131 موٹر سائیکلز، 66 آٹورکشے، 111کاریں، 24وین11مسافر بسیں، 26ٹرک اور95دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔