صوبے جوزجان میں درجنوں بے گھر خاندانوں کے لیے مکانات کی تعمیر کاآغاز

Aug 10, 2024

کابل(بی این اے ) جوزجان حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے میں درجنوں بے گھر خاندانوں کے لیے مکانات کی تعمیر کاآغاز کردیاگیا ہے۔مذکورہ محکمے کے ڈائریکٹر ملا امان اللہ طلحہ نے بتایا کہ شبرغان مرکز کے درزاب آباد، آقچے اور قوشتپے اضلاع میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے مالی تعاون سے 38.8. ملین افغانی کی لاگت سے 111 بے گھر خاندانوں کے لیے مکانات تعمیر کی جا رہی ہیں۔ان کے مطابق ہر مکان میں دو کمرے، ایک راہداری، ایک کچن اور ایک باتھ روم ہوگا۔ان منصوبوں میں علاقے کے 450 افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں