سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے:عبد الغفار روپڑی  

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ امام مسجد نبوی ڈاکٹر صالح کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے۔ برطانیہ میں نسل پرستی پر تشویش ہے۔ یہ بات جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا فلسطین میں جنگ بندی اور اسکے کے دیرپا حل کیلئے سعودی عرب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ ظالم اسرائیل اور اس کے پشت بانوں نے ہزاروں معصوم اور بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کر رہا ہے اور اسی آڑ میں اپنی شیطانی ریاست کو وسعت دے کر پورے فلسطین پر قبضہ کرنے کی کوشش میں ہے۔ امریکہ اور یورپ کے بدبخت حکمران یہودیوں کیساتھ ملکر مسلمانوں کو ختم کرنے کیلئے کھلی بے غیرتی کا مظاہرہ کررہے ہیں ایسے وقت میں ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد کے دورہ پاکستان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا امام صاحب کے دورہ پاکستان سے پاک سعودی برادرانہ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔ گزشتہ دنوں سے برطانیہ میں نسل پرستوں کی طرف سے مساجد اور مسلمانوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا مسلمان پر امن لوگ ہیں جو لوگ فساد پھیلانیوالے ہیں وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن