لاہور( خصوصی نامہ نگار) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے اخبارمارکیٹ کے باہرسرکلرروڈپرمرکزی امیرورلڈپاسبان ختم نبوت مولاناپیرسلمان منیرکی قیادت میں ایک بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے مختلف کتبوں کیساتھ ایک بڑابینربھی اٹھارکھاتھاجس پر’’تحفظ ناموس رسالتؐ ایکٹ 295.Cکادفاع ہماراایمان‘‘ درج تھا۔اس موقع پرمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیرپیرسلمان منیرناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف حقانی، قاری اعظم حسین، علامہ یونس ریحان، مولانا محمد وقاص حیدر، میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، محمد ریاض چوہدری، علامہ علی عمران شاہین، صاحبزادہ شان علی قادری، حافظ محمدیعقوب شاہ، محمد شکیل بھٹی،سیدمصطفی حسن،چوہدری محمد ثقلین، حافظ عزیراحمدبی اے، پیر عامر شاہ زنجانی، سید عطاء اللہ شاہ بخاری، قاری رحمت اللہ لاشاری، سید انشاء اللہ شاہ بخاری ودیگر نے تحفظ ختم نبوت وناموس رسالتؐایکٹ 295.Cسمیت قوانین کوختم یاانہیں غیرمؤثرکرنے اورتوہین رسالت کے مرتکب مجرموں کورہاکرنے کے مطالبے پر اقلیتی حقوق کے نام پر 11 اگست 2024ء کوکراچی،اسلام آباد،سکھرودیگرشہروں میں ہونیوالے مارچ پرپابندی عائدکرنے کامطالبہ کیا۔ ختم نبوت وناموس رسالتؐ کیخلاف کوئی بھی اندرونی یابیرونی ناپاک سازش انتہائی ناقابل برداشت ہے۔