خیبر پی کے حکومت کی پی ایم ڈی سی سے انٹری ٹیسٹ فیس میں کمی کی درخواست 

پشاور(بیورو رپورٹ)خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ فیس میں اضافہ واپس لینے کی درخواست کردی۔  صوبائی وزیرہائیرایجوکیشن مینا خان آفریدی نے ایم ڈی کیٹ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کے نام خط میں کہا ہے کہ میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹسٹ فیس 6000 سے بڑھا کر8000روپے کردی گئی ہے جبکہ انٹری ٹسٹ میں فی امیدوار پر اخراجات 1500روپے سے 2000روپے آتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن