سیالکوٹ میں شہری جنگلی بندر سے خوفزدہ، وائلڈ لائف سے اسے پکڑنے کا مطالبہ

سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) سیالکوٹ کے علاقہ محلہ دھارووال سنہری مسجد شوالہ تیجا سنگھ سے ملحقہ علاقوں میں جنگلی بندر نے اودھم مچا دی۔ رہائشی آبادی کی چھتوں پر پھلانگتے جنگلی بندر سے مکینوں نے خوفزدہ ہو کر کھڑکیاں اور دروازے بند کر لئے۔ شہریوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلی بندر سے ان کو نجات دلائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن