لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ذوالفقار بسراء نے کہا 9 مئی سے زیادہ دلخراش واقعہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ وہ جو پاکستانی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور اس لبادے میں دشمنی کر رہے ہیں ان کو پہچاننا ہو گا۔ پاکستان کو قومی یکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی۔جب تک ہم عوام کو مہنگے بجلی کے بلوں سے نجات نہیں دلوائیں گے تب تک عام آدمی کی زندگی میں سکون نہیں آئے گا۔