لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر پنجاب برائے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے مری کے دورہ کے دوران مختلف پوائنٹس پر ہمت کارڈ رجسٹریشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے ٹریٹ، سامبلی تجال اور گھوڑا گلی کا دورہ کیا اور رجسٹریشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کام سے معذور افراد اور انکے والدین سے ہمت کارڈ کی رجسٹریشن کے حوالے سے دریافت کیا۔ سہیل شوکت بٹ نے کہا محکوم طبقے کی مدد کر کے ہم مثالی معاشرے کو پروان چڑھا سکتے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز محکوم طبقے کی آواز ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہمت کارڈ رجسٹریشن کا سلسلہ یونین کونسل سطح تک پھیل چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق افراد باہم معذوری کی فلاح کیلئے مذید اقدامات کریں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا 4 لاکھ معذور افراد میں سے 1 لاکھ 50 ہزار افراد نہیں لکھ سکتے۔ افراد باہم معذوری کی فلاح کیلئے ہمت کارڈ کا اجراء ہونے جا رہا ہے۔ پنجاب بھر میں ہمت کارڈ کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ ریکارڈ مرتب ہونے کے بعد ہمت کارڈ کے ذریعے افراد باہم معذوری کو سہ ماہی 10 ہزار 5 سو روپے مالی معاونت میسر ہو گی۔ شفافیت کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے پنجاب کے مختلف ہمت کارڈ رجسٹریشن پوائنٹس کا دورہ کر رہا ہوں۔