حنا پرویز بٹ کا انسدادِ تشدد مرکز  برائے خواتین ملتان کا دورہ 

لاہور(لیڈی رپورٹر) چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی اور ممبر پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے انسدادِ تشدد مرکز برائے خواتین ملتان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سنٹر کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ان کے کام کے طریقہ کار اور کارکردگی کا معائنہ کیا۔ حنا پرویز بٹ نے انسدادِ تشدد مرکز میں جاری جاب ٹریننگ پروگرام کی شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔ 

ای پیپر دی نیشن