عقیدہ توحیددنیاوآخرت میں کامیابی کا ضامن :میاں جمیل 

لاہور(نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہ کریمؐ بلاک اقبال ٹاؤن میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا عقیدہ توحیددنیاوآخرت میں کامیابی کا ضامن ہے۔انفرادی واجتماعی خوشحالی وترقی نصیب ہوتی ہے۔معاشرے میں امن واستحکام آتا ہے ۔ حضورنبی کریمؐ نے کوہ صفا پرچڑھ کر پہلے اعلان توحید میں ہی دنیا وآخرت کی کامیابی کی ضمانت دی تھی ۔آقا کریمؐ نے فرمایاتھا لوگو! ’’لا الہ ا  لاّ اللہ‘‘رب کائنات کی توحیدکا اقرارکرلو۔ دنیا وآخرت میں کامیاب ہوجاؤ گئے۔عرب وعجم کے مالک بن جاؤ گئے پھرچشم فلک نے دیکھا کہ اقرارتوحیدسے برکات کا نزول ہوا۔عرب وعجم میں کامیابیاں صرف عقیدہ توحید سے ملیں۔ حضور نبی کریمؐ کی رسالت اورختم نبوت کے اقرارنے انسانیت کوعقیدہ توحید کی لذت سے آشنا کیا۔روم وفارس جیسی سلطنتیں محکوم اورمفتوح ہوئیں۔ پیغام توحید ورسالت مشرق ومغرب اورشمال وجنوب پہنچا جس نے بھی توحید ورسالت کی گواہی دی کامیابی نے اس کے قدم چومے۔ آج پھرضرورت ہے۔ امت رب کائنات پرتوکل پختہ کرے اورحضورنبی کریمؐ کی رسالت پرایمان مضبوط کرے۔اللہ تعالیٰ کی رضاوخوشنودی نصیب ہوگی۔ 

ای پیپر دی نیشن