لاہور(خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا جشن آزادی شان وشوکت سے منایا جائے گا۔ تحریک آزادی پاکستان میں علماء کرام کی خدمات قابل قدر ہیں۔ 14 اگست پر جامعہ نعیمیہ سے منسلک مدارس اورتعلیمی اداروں میں جشن آزادی کی تقریبات کاانعقاد کیا جائے گاجبکہ پرچم کشائی کا مرکزی تقریب 14 اگست کوصبح 8بجے جامعہ نعیمیہ میں ہوگی۔ بعدازاں عظیم الشان جشن آزادی ریلی نکالی جائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مولانا ارشد جاوید قادری، مولانا قاری محمد امین، پیر فاروق احمد، حاجی محمدعمران، حافظ محمد سلیم نعیمی و دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ راغب حسین نعیمی نے کہا زندہ قومیں اپنا جشن آزادی انتہائی جوش و خروش کے ساتھ مناتی ہیں۔ قیام پاکستان تحریک پاکستان میں لاکھوں لوگوں کی قربانیوں کے نتیجے میں ملک پاکستان معرض وجود میں آیا۔ہم سب مخلص ہو کر ایمان ، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کو عظیم اور خوشحال ملک بنا سکتے ہیں۔ پاکستان ہمارا تشخص ہے اوریہ تشخص ہماری ذمہ داری ہے۔ آیئے ہم سب مل کر اس عہد کی تجدید کرکیںنظریہ پاکستان ، قوم کی خوشحالی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
تحریک آزادی پاکستان میں علماء کرام کی خدمات قابل قدر ہیں:راغب نعیمی
Aug 10, 2024