لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) دوسروں پر انتہا پسندی کا الزام لگانے والے برطانیہ کا اپنا اسلامو فوبیا سے لتھڑا بدنما چہرہ بری طرح بے نقاب ہوگیا ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا جس طرح برطانیہ میں بڑی تعداد میں انتہا پسند بلکہ دہشت گرد جتھوں نے گزشتہ چند دنوں کے دوران مسلمانوں کی مساجد، گھروں اور دکانوں کا جلاؤ گھیراؤ کیا اور بدترین غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا وہ مغربی ممالک میں بسنے والے تمام مسلمانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔