علماء نئی نسل کو فتنوں سے آگاہ کریں:ادریس شاہ زنجانی

لاہور(کلچرل رپورٹر) دربار حضرت میراں حسین شاہ زنجانیؒ کے سجادہ نشین پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے   کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جو بھی نبی مہربان حضرت محمدؐ  کو آخری نبی نہ مانے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ ختم نبوت کا کام شفاعت محمدؐ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ علماء نئی نسل کو فتنوں سے آگاہ کریں۔ہر مسلمان عقیدہ ختم نبو تؐ کا محافظ ہے۔ خوش بخت و سعادت مند انسانوں کو قدرت ان کاموں کیلئے قبول فرماتی ہے۔ اگر آپ روز محشر حضور ؐ  کی شفاعت حاصل کرنا چاہتے ہیں توتحفظ ختم نبوتؐ کے اعلیٰ ترین کام میں شریک ہو جائیں۔ قادیانی اس فتنے کو پھیلانے کیلئے اربوں روپے خرچ کررہے ہیں اوراپنے کفریہ عقائد پر مبنی لٹریچر کثیر تعداد میں چھپوا کر پوری دنیا میں تقسیم کر رہے ہیں۔جو مسلمانوں سے کما کرانہی کیخلاف استعمال کیا جاتا ہے۔ 1974ء کو پاکستان کی منتخب پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو ان کے کفریہ عقائد کی بناء پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا۔ 1984ء کو حکومت پاکستان نے قادیانیوں کو شعار اسلام استعمال کرنے،اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرنے اور قادیانیت کی تبلیغ کرنے سے روک دیا۔ امام ابو حنیفہؒ نے فرمایا ’’مدعی نبوت سے دلیل طلب کرنے والا بھی کافر ہو جاتا ہے‘‘۔ علماء کرام پر یہ فریضہ عائد ہوتا ہے کہ وہ مہینے میں کم از کم ایک خطبہ جمعہ میں عقیدہ ختم نبوت کو مضبوط دلائل سے واضح کرتے ہوئے مسلمانوں کی ذہن سازی کریں تاکہ امت مسلمہ کی نئی نسل فتنہ قادیانیت سے آگاہ ہوسکے اور کسی کی متاع ایمان نہ لٹ سکے۔

ای پیپر دی نیشن