سیاستدانوں نے آج تک نظریہ کی بجائے مفاد کی سیاست کی : مولانا فضل الرحمن بن محمد  

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر، ممتاز دینی سکالر ، متعدد دینی کتابوں کے مصنف ، جامع محمدی سنت نگر ، فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولان فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہماری ملکی سیاسی نظام کی پسماندگی کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہمارے سیاست دانوں نے آج تک نظریہ کی بجائے مفاد کی سیاست کی ہے جس کے نتیجہ میں تحمل ، صبر ، برداشت ، برد باری کے بجائے نفر ت ، غصہ انتقام اور میں نہ مانوں کی روایات نے جنم لیا ہے جو کہ ملکی ترقی میں نقصان کا باعث بنتی ہے۔ قائد کی سیاست کو پس پشت ڈال دیا۔ ملک دو لخت ہوگیا لیکن ہمارے سیاست دانوں نے سبق سیکھا اور نہ اپنے رویوں میں لچک پیدا کی۔ ہماری سیاست آج بھی اسی مقام پر کھڑی ہے۔ کشمکش مثل ماضی آج بھی جاری ہے۔ دونوں دھڑوں کو اپنے اپنے سیاسی و جماعتی مفادات کی فکر ہے۔ عوام ، ملک کے بارے میں کوئی نہیں سوچتا۔ حالات کی خرابی کیسے ٹھیک ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن