ٹرمپ، کملا 10 ستمبر کو مباحثے پر متفق  ہیرس کو 8 پوائنٹس کی برتری حاصل

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیریس 10 ستمبر کو اے بی سی نیوز پر مباحثے پر متفق ہوگئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیریس سے مزید دو مباحثوں کے لیے بھی تیار ہیں۔ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے پہلے اے بی سی نیوز پر مباحثے سے انکار کردیا تھا۔ سروے کے مطابق کاملا ہیرس کی مقبولیت کا گراف مسلسل بڑھ رہا ہے، کاملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر 8 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔

ای پیپر دی نیشن