’’لڑکیوں کو آزادی ہونی چاہئے کیا پہنیں‘‘ بھارتی سپریم کورٹ: حجاب پر پابندی کیخلاف حکم امتناعی 

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی سپریم کورٹ نے ممبئی کے کالج میں لڑکیوں کے حجاب کرنے پر پابندی سے متعلق کیس میں حکم امتناعی جاری کر دیا۔ ممبئی کے ڈی کے مراٹھی کالج کے ذریعے جاری کردہ ایک سرکلر پر جزوی طور پر حکم امتناع جاری کیا۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا جس میں لڑکیوں کی جانب سے کالج میں حجاب پہن کر آنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ طلبہ کو یہ آزادی ہونی چاہئے کہ وہ کیا پہنتے ہیں۔ دو رکنی بنچ نے کالج کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹھارہ نومبر تک جواب طلب کر لیا۔ فیصلے میں کہا تعلیمی ادارے طلباء پر اپنی پسند مسلط نہیں کر سکتے۔ لڑکیوں کو آزادی ہونی چاہئے کہ وہ کیا پہنیں۔

ای پیپر دی نیشن