لاہور(سپورٹس رپورٹر)پیرس اولمپکس میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے و الے پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم اولمپکس چیمپئنز پارک پہنچے۔ارشد ندیم نے ایفل ٹاور کے پہلو میں قائم چیمپئنز پارک میں واک کی، جہاں انہیں پاکستانی فینز نے زبردست انداز میں ویلکم کہا اور آٹوگراف بھی حاصل کیے۔پیرس اولمپکس کی انتظامیہ نے مداحوں اور میڈلسٹس کی ملاقات کیلئے چیمپئنز پارک قائم کیا ہے۔مداحوں کی بڑی تعداد ہر روز چیمپئنز پارک میں اولمپک میڈلسٹ سے ملاقات کرتے ہیں۔