مقبوضہ کشمیر: محاصرے، تلاشی کارروائیاں جاری، 4 نوجوانوں کیخلاف چارج شیٹ عدالت میں جمع

Aug 10, 2024

 سری نگر(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماں اور تنظیموں نے معروف حریت رہنما شیخ عبدالعزیز کو شہادت کی 16ویں برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداکے مشن کی تکمیل تک جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔بھارتی فوجیوں نے شیخ عبدالعزیز کو 11اگست 2008کو ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں اس وقت شہید کرد یا تھا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں غلام محمد خان سوپوری، سید بشیر اندرانی و دیگر نے سرینگر میں جاری بیانات کہا کہ شیخ عبدالعزیز نے ایک مقدس کاز کیلیء اپنی جاں قربان کی، ان کی عظیم قربانی کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ دوسری جانب نام نہاد بھارتی  تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے 4 کشمیری نوجوانوں کے خلاف  چارج شیٹ عدالت میں جمع کرادی ہے ۔ عادل منظور لنگو، ارہان رسول ڈار ، داود اور جہانگیر عرف پیر کے خلاف   جموں کی خصوصی عدالت میں چارج شیٹ جمع کرائی گئی ہے۔جبکہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں امن وترقی کے بلنگ بانگ دعوے کررہی ہے تاہم یہ دعوے یہاں کی زمینی صورتحال کے بالکل برعکس ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ضلع کھٹوعہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ بی جے پی حکومت کہتی تھی دفعہ 370جموںوکشمیر کی ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ ہے ، اس دفعہ کی منسوخی کو اب بانچ برس گزر گئے ، اب علاقے میںکیا ترقی ہوئی ہے اور حالات میں کونسی بہتری آئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کو بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولت میسر نہیں ۔دوسری جانب  بھارتی  وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے کہا ہے کہ حکومت  رواں برس اکتوبر سے پہلے جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا اعلان کر سکتی ہے ۔ وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات بھی اکتوبر میں ہو سکتے ہیں۔ اٹھاولے نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوا ہے۔

مزیدخبریں