اسلام آباد(وقائع نگار )آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے غیرملکی سفارتکار کو حساس معلومات کی فراہمی کے کیس میں جرم ثابت ہوجانے پر جنید مسیح کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے جرم ثابت ہو نے پر آفیشل سکرٹ ایکٹ کی سیکشن 3 اور سیکشن 4 کے تحت جنید مسیح کو سزا یہ سنائی۔