اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلدیاتی نظام سے متعلق منتخب عوامی نمائندوں کی شکایات سے بلدیاتی نظام کی موجودگی اور عدم موجودگی جیسے سوالات جنم لے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری شیر شاہ آفریدی کی قیادت میں خواتین ویلیج کونسلرز اور انکے نمائندوں پر مشتمل وفد سے گفتگو کے دوران کیا صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز نہ دینا زیادتی ہے ترقی یافتہ ممالک میں عوام کے مسائل بلدیاتی نمائندوں کے زریعے حل ہوتے ہیں تحریک انصاف خود اس نظام کو تباہ کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہمارے نمائندے احمد کریم کنڈی بلدیاتی نظام کے تحت حقوق کی فراہمی کی آواز بلند کررہے ہیں بلدیاتی اداروں اور نمائندوں کو مظبوط بنانا جمہوریت اور عوام کو تقویت دینے کے مترادف ہے پیپلز پارٹی اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی پر یقین رکھتی ہے صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابقہ دور حکومت میں صوبوں کو حقوق دیکر اسکی عملی مثال قائم کی انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت آپکے مسائل حل کیئے جائیں چیئرپرسن کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے وہ خواتین کے مسائل کے حل میں دلچسپی لے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ نیوٹک سے ٹیکنیکل ٹریننگ کی فراہمی میں بھی گورنر ہاؤس بھرپور تعاون کرے گا۔