سپریم کورٹ کا نوٹس ،وزیر اعظم نے وائلڈ لائف بورڈ کی وزارت داخلہ کومنتقلی روک دی

 سپریم کورٹ کے نوٹس کے بعدفوری ایکشن لیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی وزارت داخلہ کومنتقلی روک دی ۔وزیر اعظم نے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو داخلہ ڈویژن کے ماتحت کرنے سے منع کردیا، وزیر اعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے میمورنڈم جاری کردیا، کابینہ ڈویژن نے 6 اگست 2024 کو جاری کردہ ہدایت نامہ واپس لے لیا۔وزیر اعظم کی اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے تحت کام جاری کرنے کی ہدایت ،کابینہ ڈویژن نے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے تحت کام جاری رکھنے کا ہدایت نامہ جاری کردیا۔    

ای پیپر دی نیشن