خیبرپختونخوا میں خواجہ سراؤں سے بھتہ لیے جانے کا انکشاف

Aug 10, 2024 | 13:46

خیبرپختونخوا میں خواجہ سراؤں سے بھتہ لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر خواجہ سراؤں نے بھتہ خوری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔خواجہ سرا مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز بھتے وصول کیے جا رہے ہیں، بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین دھمکیاں دی جاتی ہیں اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔مظاہرین نے کہا کہ خواجہ سراؤں پر قتل اور تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پولیس انہیں تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہے، اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو مزید سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔

مزیدخبریں